پاکستان بار نے انسداد دہشتگردی ایکٹ میں ترمیم کو مسترد کر دیا

Aug 20, 2025 | 21:27:PM
پاکستان بار نے انسداد دہشتگردی ایکٹ میں ترمیم کو مسترد کر دیا
سورس: 24News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان بار کونسل نے انسداد دہشتگردی ایکٹ، لیگل پریکٹیشنرز اینڈ بار کونسلز ایکٹ میں مجوزہ ترمیم کو متفقہ طور پر مسترد کر دیا ہے۔

پاکستان بار کونسل کے اجلاس میں متعدد قراردادیں منظور کی گئیں جبکہ مشترکہ اعلامیہ میں تین ماہ تک مشتبہ افراد کو حراست میں رکھنے کے اختیار کو آئینی حقوق کے منافی قرار دیا گیا۔

اجلاس کے دوران پاکستان بار کونسل نے حکومت سے فوری طور پر ترامیم واپس لینے کا مطالبہ کیا، پنجاب میں وکلاء کے خلاف جھوٹی ایف آئی آرز درج کرنے کی بھی شدید مذمت کی گئی۔

آئی جی پنجاب سے غیر قانونی اور بے بنیاد ایف آئی آرز واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا، بار کونسل نے حالیہ بارشوں اور سیلاب سے قیمتی جانوں اور املاک کے نقصان پر گہرے دُکھ کا اظہار کیا۔

وفاقی و صوبائی حکومتوں سے متاثرہ عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

 یہ بھی پڑھیں :وزیر خارجہ اسحاق ڈار سہ فریقی مذاکرات میں شرکت کیلئے کابل پہنچ گئے