فافن نے حلقہ بندیوں کے حوالےسے الیکشن کمیشن کو تجاویز دے دیں

Aug 20, 2023 | 22:25:PM
فافن نے حلقہ بندیوں کے حوالےسے الیکشن کمیشن کو تجاویز دے دیں
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) الیکشن واچ ڈوگ فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو حلقہ بندیوں کیلئے اپنی تجاویز دے دیں۔

فافن اعلامیے کے مطابق تجاویز میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن تمام انتخابی حلقوں کی مساوی آبادی پر تشکیل یقینی بنائے۔ فافن اعلامیے میں کہا گیا کہ حلقوں کے درمیان عدم مساوات آرٹیکل 25 کیخلاف ہے، جس کے مطابق تمام شہری برابر درجہ رکھتے ہیں۔

فافن تجاویز میں کہا گیا کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد الیکشن کمیشن دفعہ 20۔1 کے اس اصول سے بچ سکتا ہے۔ فافن نے الیکشن کمیشن کو دی گئی تجاویز میں کہا کہ گزشتہ حلقہ بندی میں قومی اسمبلی کے 82 حلقے ایسے تھے، جن میں آبادی کا فرق 10 فیصد سے زیادہ تھا۔

یہ بھی پڑھیے: امیر جماعت اسلامی کا الیکشن کمیشن سے شفاف انتخابات کروانے کا مطالبہ

فافن نے تجاویز میں کہا کہ الیکشن کمیشن حلقہ بندی کمیٹیوں کو پابند بنائے کہ وہ حلقوں کی آبادی کا فرق 10 فیصد سے زائد ہونے کی وجوہات تحریر کرے۔ فافن کے مطابق حلقہ بندی سیاسی طاقت کی تقسیم کا ایک مرکزی عمل ہے لہٰذا اسے آزادانہ، منصفانہ اور شفاف ہونا چاہیئے۔