امیر جماعت اسلامی کا الیکشن کمیشن سے شفاف انتخابات کروانے کا مطالبہ

Aug 20, 2023 | 19:57:PM
امیر جماعت اسلامی کا الیکشن کمیشن سے شفاف انتخابات کروانے کا مطالبہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے الیکشن کمیشن سے شفاف انتخابات کروانے کا مطالبہ کرتے ہوئے قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد سپریم کورٹ جانے کا عندیہ بھی دے دیا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ آج بھی الیکشن کمیشن نے تاحال الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا، الیکشن کمیشن آئین کی خلاف ورزی کر رہا ہے جبکہ پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی نے الیکشن کو مؤخر کرنے کے خلاف سازش کی۔

یہ بھی پڑھیں: صدر ہاؤس میں زیادہ مضبوط کون؟ ندیم افضل چن نے بڑا مطالبہ کر دیا

انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کا مطالبہ ہے کہ فوری الیکشن کا اعلان کیا جائے، مہنگائی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک تحقیق کے مطابق چند مہینوں میں بجلی کی قیمتوں میں 72 فیصد تک اضافہ ہوا، آخر کس کے پاس جائیں کس سے کہیں کہ عوام کو ریلیف دیا جائے، اب ان سب مسائل کا حل صرف عوام کے پاس ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے الیکشن کمیشن سے شفاف انتخابات کروانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا آج تک آنے والی حکومتوں نے صرف اپنے مفادات کیلئے الیکشن کمیشن کو استعمال کیا، انہوں نے قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد سپریم کورٹ جانے کا عندیہ بھی دیا۔