اسلام آباد انتظامیہ کا پی ٹی آئی ریلی کو سکیورٹی دینے سے انکار

Aug 20, 2022 | 18:42:PM
تحریک انصاف ریلی ، معذرت
کیپشن: تحریک انصاف ریلی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد انتظامیہ نے شہباز گل کی حمایت میں تحریک انصاف کی ریلی کو سکیورٹی فراہم کرنے سے انکار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے ریلی کی اجازت اور سکیورٹی کے لیے درخواست دی تھی تاہم اسلام آباد انتظامیہ نے ریلی کو سیکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت کرلی۔ترجمان سی ڈی اے کے مطابق اسلام آباد میں گزشتہ کئی روز سے دفعہ 144 نافذ ہے، قیادت کے ساتھ ساتھ ریلی شرکا کی قیمتی جانیں بھی خطرے سے دوچار ہو سکتی ہیں۔ترجمان ڈی سی اسلام آبادکے مطابق زیرو پوائنٹ سے ایف نائین پارک تک روڈ پر ٹریفک کا شدید دباوبھی سیکیورٹی رسک بن سکتا ہے، پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان کی درخواست کا بروقت جواب بھجوا دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:فواد چودھری نے الیکشن کمیشن کو ایک بار پھر آڑے ہاتھوں لے لیا