وزیر اعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری مشکل میں پھنس گئے

Aug 20, 2022 | 12:23:PM
وزیر اعلیٰ پنجاب, چیف سیکرٹری , محمد خان بھٹی , گڈگورننس ,لاہور ہائیکورٹ,24نیوز
کیپشن: محمد خان بھٹی (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری مشکل میں پھنس گئے۔

لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی تعیناتی کیخلاف درخواست 22 اگست کو سماعت کیلئے مقرر کردی ،جسٹس انوار حسین شہری اختر حسین کی درخواست پر سماعت کریں گے ،عدالت نے چیف سیکرٹری سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کررکھا .

لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نےپرنسپل سیکرٹری ٹو وزیراعلی محمد خان بھٹی کیخلاف کیس کی سماعت بارے کاز لسٹ جاری کردی۔

ضرور پڑھیں :عمران خان کی ملعون سلمان رشدی پر قاتلانہ حملے کی مذمت

درخواست میں کہا گیا کہ ٹرانسفر پوسٹنگ کا پہلا سادہ نوٹیفکیشن، دوسرا نوٹیفکیشن ڈیپوٹیشن پر تعیناتی کا کیا گیا، دونوں نوٹیفکیشن چودھری پرویز الٰہی کے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب حلف اٹھانے سے پہلے ہی جاری کیے گئے، قانون کے مطابق ڈیپوٹیشن پر بھی ایک سروس کیڈر بدل کر دوسرے سروس کیڈر میں تعیناتی پر پابندی ہے،غیرتعلیم یافتہ شخص کی ایک بڑے صوبے کے سرکاری افسران کے اوپر تعیناتی گڈگورننس کے اصولوں کی بھی خلاف ورزی ہے۔