یہ سمجھتے  ہیں عمران خان سے پہلے دور جاہلیت اور پتھرکا زمانہ تھا،احسن اقبال

Aug 20, 2021 | 20:02:PM
 یہ سمجھتے  ہیں عمران خان سے پہلے دور جاہلیت اور پتھرکا زمانہ تھا،احسن اقبال
کیپشن: مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ نے آج بہت بڑا جھوٹ بولا ہے، یہ سمجھ رہے ہیں کہ عمران خان سے پہلے دور جاہلیت اور پتھرکا زمانہ تھا، مجھے لگتا ہے قائداعظم کا مقام بھی کسی دن چیلنج ہوجائےگا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ماضی کی ہر کامیابی کو جھٹلانا اور اپنی ناکامیوں کا ملبہ گزشتہ حکومتوں پر ڈالنا ان کا وتیرہ ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ یہ حکومت جھوٹ اس قدر ڈھٹائی سے بولتی ہے کہ سچ کا گمان ہونے لگے، وزیر خزانہ نے کہا 1972 کے بعد کوئی پلاننگ نہیں ہوئی، یہ بہت بڑا جھوٹ ہے، حکومتوں نے مختلف ادوار میں پلاننگ کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب سی پیک کی بنیاد رکھی گئی تو لوگ ہم پر ہنستے تھے، اس وقت پاکستان سیاسی، اقتصادی اور خارجہ محاذ پر چیلنجز کا سامنا کررہا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال پر دنیا کی نظریں ہیں، جو کچھ افغانستان کے نتائج ہوں گے اس کا پاکستان کو بھی سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ ان چیلنجز کا کوئی لیڈر، سیاسی جماعت یا ادارہ تنہا مقابلہ کرسکتا ہے؟، یہ چیلنجز تقاضا کرتے ہیں کہ پوری قوم مل کر ان کا مقابلہ کرے، بدقسمتی سے ہم پر ایک ایسی حکومت بٹھائی گئی ہے جو تقسیم پیدا کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: طالبان  افغانستان کرکٹ بورڈ کے دفتر   میں اسلحے سمیت داخل ۔۔۔ تصویر وائرل