وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے کامیاب منصوبوں پر قرارداد کثرت رائے سے منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤ دلشاد)پنجاب اسمبلی میں حکومتی رکن راجہ شوکت بھٹی کی مریم نواز کے کامیاب منصوبوں پر قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی گئی۔
قرارداد کے متن میں کہا گیاہے کہ وزیر اعلیٰ نے منصب سنبھالتے ہی دن رات عوام کی خدمت کیلئے سینکڑوں فلاحی منصوبے شروع کئے، ورچوئل وویمن پولیس سٹیشن اور ورچوئل سنٹرل آف چائلڈ سیفٹی دونوں منصوبوں کو ڈی جی سیف سٹی ایڈیشنل آئی جی احسن یونس کی سرپرستی میں چل رہے ہیں، ان دونوں منصوبوں کی افادیت کی گونج یو این او میں بھی سنی جا رہی ہے،ان دونوں منصوبوں کو وس پرائس ٹوئنٹی زیرو 26 اور ورلڈ سمٹ آف انفارمیشن سوسائٹی ای کیٹیگری میں شامل کرنے سے دنیا میں پنجاب کی نیک نامی ہوئی۔
راجہ شوکت بھٹی کا مزید کہناتھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی عالمی سطح پر پذیرائی سے پنجاب و پاکستان کا نام بلند ہوا، یہ ایوان مریم نواز کے بہترین منصوبوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:روپے کی قدر میں بہتری، ڈالر مزید سستا ہوگیا