بجلی صارفین پر نیا بوجھ: 26 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دائر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شاہد سپرا)و فاقی حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی جانب ایک اور قدم اٹھا دیا ہے، جس کے تحت فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 26 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔
یہ درخواست سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے نیپرا میں جمع کروائی گئی، جس پر نیپرا نے سماعت مقرر کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق اس درخواست پر 28 اپریل کو سماعت ہوگی، جس کے دوران یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ کیا جائے یا نہیں۔
اگر اضافہ منظور کر لیا گیا تو اس کا اطلاق مئی کے بلوں میں ہوگا، جبکہ صارفین سے مارچ میں استعمال ہونے والی بجلی کے یونٹس پر اضافی رقم وصول کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:بنوں میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الخوارج کے 2 دہشتگرد جہنم واصل