پیپلزپارٹی نے گوجرانوالہ کے تمام 14 صوبائی حلقوں میں امیدوار میدان میں اتار دیئے

Apr 20, 2023 | 22:01:PM
پیپلزپارٹی نے گوجرانوالہ کے تمام 14 صوبائی حلقوں میں امیدوار میدان میں اتار دیئے
کیپشن: پیپلزپارٹی پرچم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی نے ضلع گوجرانوالہ کے تمام 14 صوبائی حلقوں میں امیدوار نامزد کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق پی پی51وزیرآباد1 میں چودھری اعجاز سماں جبکہ پی پی52وزیرآباد2 میں سید شہباز شریف بخاری کو نامزدکیاگیاہے،پی پی53گوجرانوالہ و وزیرآباد1 میں طاہر محمود چیمہ اور پی پی 54 گوجرانوالہ و وزیرآباد2 میں چوہدری امتیاز صفدر وڑائچ پیپلزپارٹی کے امیدوار ہونگے۔
پی پی 55 گوجرانوالہ5 میں رانا شبیر حیدر اورپی پی 56 گوجرانوالہ6 میں امتیاز احمد چودھری کو ٹکٹ جاری کیا گیا،پی پی 57 گوجرانوالہ7 میں سیٹھ اصغر جبکہ پی پی 58 گوجرانوالہ8 میں حارث میراں کو نامزدکیا گیاہے۔
پی پی 59 گوجرانوالہ9 میں چودھری ارشاد اللہ سندھو جبکہ پی پی 60 گوجرانوالہ10 میں خالد حسین باجوہ الیکشن لڑیں گے،پی پی 61 گوجرانوالہ11 میں شریز اسحاق آرائیں اور پی پی 62 گوجرانوالہ12 میں اشفاق باجوہ پیپلزپارٹی کے امیدوار ہونگے، پی پی 63 گوجرانوالہ13 میں محمد فاروق ملک اور پی پی 64 گوجرانوالہ14 میں میاں ودود حسن ڈار میدان میں اتریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما علمدار قریشی پیپلزپارٹی میں شامل