یش چوپڑا کی اہلیہ پامیلا چوپڑا چل بسیں

Apr 20, 2023 | 17:38:PM
یش چوپڑا کی اہلیہ پامیلا چوپڑا چل بسیں
کیپشن: یش چوپڑا اور پامیلا چوپڑا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف فلمساز یش چوپڑا کی اہلیہ پامیلا چوپڑا 85 برس کی عمر میں چل بسیں.مرحومہ معروف اداکارہ رانی مکھرجی کی ساس تھیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پامیلا چوپڑا طبیعت کی ناسازی کے باعث گزشتہ 2 ہفتوں سے مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھی جس کے بعد جمعرات کی صبح زندگی کی بازی ہار گئیں۔
واضح رہے کہ پامیلا چوپڑا پلے بیک گلوکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ رائٹر اور پروڈیوسر بھی تھیں، ان کے لواحقین دو بیٹے آدیتہ چوپڑا اور اودیے چوپڑا اور بہو رانی مکھرجی ہیں۔
انہوں آخری بار یش چوپڑا کی زندگی پر مبنی فلم نیٹ فلکس دستاویزی فلم دی رومنٹک میں دیکھا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مفتی عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر مارنے کا کیس، عدالت کا ملزموں کو رہا کرنیکا حکم