صادق آباد سے سکھانی گینگ کے 2 کارندے گرفتار

Apr 20, 2023 | 11:56:AM
صادق آباد سے سکھانی گینگ کے 2 کارندے گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) صادق آباد میں کچے میں آپریشن کے دوران پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے جہاں پولیس نے سکھانی گینگ کے 2 کارندے کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا ہے جبکہ گرفتارڈاکوؤں کی تعداد 20 اور 3 ڈاکو ہلاک کیے جاچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: گھوٹکی میں پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کا حملہ، 2 اہلکار شہید

واضح رہے کہ پولیس نے اغواء برائے تاوان کے نیٹ ورک کا مکمل خاتمہ کردیا ہے اور ملزمان کے ٹھکانے اور کمین گاہیں مسمار و نذر آتش کرکے ڈاکوؤں کے ٹھکانوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ، گولیاں اور بارود برآمد کرلیا ہے۔