بالی ووڈ کنگ شاہ رخ کا سوشل میڈیا پر بڑا اعلان

Apr 20, 2022 | 13:31:PM
بالی ووڈ کنگ شاہ رخ کا سوشل میڈیا پر بڑا اعلان
کیپشن: راجکمار ہیرانی شاہ رخ خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے نئی فلم بنانے کا اعلان کردیا۔ 

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے ایک ٹویٹ کیساتھ ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ راجکمار ہیرانی سے فلم کے بارے میں بات کرتے نظر آ رہے ہیں۔

شاہ رخ نے لکھا- ڈیئر راجکمار ہیرانی سر، آپ میرے سانتا کلاز نکلے۔ تم شروع کرو میں ٹائم پر پہنچ جاؤں گا بلکہ میں سیٹ پر ہی رہنے لگوں گا۔ میں آخر کار آپ کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرجوش ہوں۔ میں 22 دسمبر 2023 کو آپ سب کے لیے ڈنکی لے کر آرہا ہوں۔

  ویڈیو میں شاہ رخ خان راجکمار ہیرانی کی فلموں کے پوسٹرز کو دیکھتے ہوئے کہتے ہیں، واؤ کیا فلمیں ہیں؟ اس کے بعد راجکمار آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ شاہ رخ کیا دیکھ رہے ہو؟ شاہ رخ کچھ کہتے ہیں کچھ نہیں سر رنبیر کپور سنجو میں، عامر بطور PK، سنجو بابا منا بھائی۔ واہ سر کمال ہے سر۔ سر کیا میرے لیے بھی ایسا کچھ ہے؟

اس پر راجکمار کہتے ہیں کہ میرے پاس اسکرپٹ ہے۔ اسکرپٹ کے بارے میں پوچھتے ہوئے شاہ رخ کہتے ہیں کیا یہ سچی کامیڈی ہے؟ ایموشنس ہیں؟ رومانس ہے؟ اس پر راج کمار کا کہنا تھا کہ وہ اپنا سگنیچر پوز رہنے ہی دیں۔ اس کے بعد وہ راجکمار سے فلم کا ٹائٹل پوچھتے ہیں، وہ بتاتے ہیں ڈنکی۔

یہ بھی پڑھیں: نوازشریف کب پاکستان آئینگے؟اہم خبر سامنے آ گئی

شاہ رخ کو وہ ڈانکی سمجھ آتا ہے۔ آخر میں شاہ رخ کہتے ہیں، 'ڈنکی ڈانکی جو بھی ہے لے لو لے لو۔ اس کے بعد ویڈیو میں فلم کے نام اور ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالر پھر مہنگا۔کتنے کا ہو گیا؟