چور کی پھرتیاں ۔۔ شہر قائد میں واردات  کی  ویڈیو وائرل

Apr 20, 2021 | 14:36:PM
چور کی پھرتیاں ۔۔ شہر قائد میں واردات  کی  ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) کراچی کے علاقے ڈیفنس ویو کے قریب چوروں نے ایک منٹ 13 سیکنڈ میں کار کا قیمتی پینل چوری کر لیا، ویڈیو میں نیلی شرٹس میں ملبوس چوروں کے چہرے بھی واضح دکھائی دیتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈیفنس ویو کے قریب کار کا قیمتی پینل چوری کر لیا گیا، چوروں نے ایک منٹ 13 سیکنڈ میں 60 ہزار کا پینل کھولا، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج  بھی منظر عام پر آگئی ہے۔

https://www.24urdu.com/uploads/digital_news/2021-04-20/news-1618911350-8798.mp4

API Response: No news found against this URL: https://www.24urdu.com/uploads/digital_news/2021-04-20/news-1618911350-8798.mp4

فوٹیج میں موٹر سائیکل پر 2 ملزموں کو واردات کے لئے آتے دیکھا جا سکتا ہے، دونوں نے نیلی شرٹس اور ٹراؤزر پہنے ہیں، ایک ملزم سر سے گنجا ہے۔    فوٹیج کے مطابق واردات کے لئے آئے ملزموں  میں سے ایک موٹر سائیکل سے اترا اور اس نے سائیڈ مرر کے پاس سے گاڑی کا دروازہ ذرا سی دیر اور کوشش سے کھولا، اس کے بعد ملزم نے اندر بیٹھ کر کار کا پینل کھول لیا۔ اس دوران دوسرا ملزم موٹر سائیکل سے اتر گلی کے دونوں سروں پر بے چینی میں دیکھتا رہا، اس نے ایک تھیلا بھی لا کر گاڑی میں بیٹھے ساتھی کو دیا، جس نے پینل کھول کر کپڑے کے بیگ میں ڈالا۔

فوٹیج کے مطابق ملزمان نے یہ واردات آرام سے کی اور فرار ہو گئے، فوٹیج میں دونوں ملزموں کے چہرے بھی واضح دیکھے جا سکتے ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والے ملزموں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے، ملزم جلد پولیس کی گرفت میں ہوں گے۔