امریکی جنرلز کا احترام کرتا ہوں، افغانستان جنگ سے ہم نے جو حاصل کرنا تھا کرلیا: انٹونی بلنکن

Apr 20, 2021 | 08:38:AM
امریکی جنرلز کا احترام کرتا ہوں، افغانستان جنگ سے ہم نے جو حاصل کرنا تھا کرلیا: انٹونی بلنکن
کیپشن: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز)امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ میں امریکہ کے ریٹائرڈ جنرلز کا احترام کرتا ہوں،  ہم 11 ستمبر کے حملہ آوروں سے لڑنے افغانستان گئے تھے، اس جنگ سے ہم نے جو حاصل کرنا تھا کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک ٹی وی انٹرویو میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے صدر جوبائیڈن کے افغانستان سے امریکی جنگی افواج کے انخلا کے منصوبے پر تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے القاعدہ کے امریکہ پر حملہ کرنے کی صلاحیت کو ختم کرنے کے اپنے مشن کو پورا کیا ہے۔ اس کے بعد امریکی فوج کی افغانستان میں مزید تعیناتی کا کوئی جواز نہیں۔بلنکن نے امریکی ٹی وی اے بی سی کے پروگرام ’’اس ہفتے‘‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ڈیوڈ پیٹریاس اور جوزف ڈنفورڈ سمیت ریٹائرڈ جنرلز کا احترام کرتے ہیں جنہوں نے افغانستان سے امریکی فوج کی واپسی کے فیصلے پر جوبائیڈن انتظامیہ پر تنقید کی ہے۔  لیکن ہم نے افغانستان سے انخلا کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم 20 سال پہلے افغانستان گئے تھے۔ ہم اس لئے گئے تھے کہ ہم پر  11ستمبر کو حملہ ہوا تھا۔ ہم وہاں 11 ستمبر کے حملہ آوروں سے لڑنے کے لئے گئے تھے۔ اب ہم نے اس بات کو یقینی بنا لیا ہے کہ افغانستان کی سرزمین کو کبھی بھی دہشت گردی کے لئے استعمال نہیں کیا جاسکے گا۔ اس جنگ سے ہم نے جو حاصل کرنا تھا کرلیا ہے۔ القاعدہ کے امریکہ پر حملے کی صلاحیت کو ختم کردیا گیا ہے۔واضح  رہے کہ افغانستان سے فوج کے انخلا کے اعلان پر امریکی جنرلز نے اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کے بیشتر علاقوں پر طالبان کا کنٹرول ہے۔ موجودہ حالات میں امریکی فوج کا انخلا طالبان کے مقابلے میں شکست کھانے کے مترادف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیا حو ں کی مو جیں۔۔ کے ٹو پر مو بائل ٹاور نصب کر دیا گیا