سیا حو ں کی مو جیں۔۔ کے ٹو پر مو بائل ٹاور نصب کر دیا گیا

Apr 20, 2021 | 00:22:AM
سیا حو ں کی مو جیں۔۔ کے ٹو پر مو بائل ٹاور نصب کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)دنیا کی دوسری بلند ترین چو ٹی کے ٹو پر بھی موبائل فون کا استعمال کیا جاسکے گا ، اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن نے گلگت بلتستان حکومت کے تعاون سے موبائل ٹاور نصب کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس اقدام کا مقصد چوٹی سر کرنے والے سیاحوں کو جدید مواصلاتی ٹیکنالوجی پر مبنی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ ٹاور کی تنصیب سے کوہ پیما ئوں کو نا صرف اپنی ٹیم کے ساتھ باہمی رابطوں میں آسانی ہوگی بلکہ کسی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ حکام کی جانب سے بروقت امداد بھی فراہم کی جا سکے گی۔ موبائل ٹاور کی تنصیب سے کوہ پیمائوں اور سیاحوں کیلئے اپنے دوستوں اور اہلخانہ سے رابطہ بھی ممکن ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:ممبر قو می اسمبلی عا مر لیا قت کا رمضان ٹر انسمیشن میں ناگن ڈانس ۔۔ویڈیو وا ئرل