وزیراعظم عید سے قبل یا عید کے فوری بعد سعودی عرب کا دورہ کریں گے

Apr 20, 2021 | 00:35:AM
وزیراعظم عید سے قبل یا عید کے فوری بعد سعودی عرب کا دورہ کریں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم عید سے قبل یا عید کے فوری بعد سعودی عرب کا دورہ کریں گے،سعودی سفیر نواف سعیدالمالکی نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کی تصدیق کر دی۔
اسلام آباد میں سعودی مکتب الدعوة کے زیراہتمام تقسیم راشن کی تقریب ہوئی جس میں وفاقی وزیرمذہبی امور نورالحق قادری اور سعودی سفیر نے شرکت کی۔
اس موقع پر سعودی سفیر نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان عید سے قبل یا عید کے فوری بعد دورہ کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم دورے کے موقع پر محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی علامہ طاہر اشرفی نے بتایا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان مستقبل قریب میں سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ہم بین المذاہب ہم آہنگی کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں، ضلعی سطح پر بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سیا حو ں کی مو جیں۔۔ کے ٹو پر مو بائل ٹاور نصب کر دیا گیا

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: