یوسف رضا گیلانی کی رانا ثناء اللّٰہ سے درخواست،سیلاب متاثرین کی مدد بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعےکریں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)چیئرمین سینیٹ و قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کا مطالبہ ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے سیلاب متاثرین کی مدد کی جائے۔ اب رانا ثناء اللّٰہ کا بیان سامنے آیا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعےنہیں کریں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے بتایا کہ 2 دن پہلے رانا ثناء اللّٰہ مجھ سے ملنے کے لیے آئے تھے، ان کے ساتھ سیاسی معاملات اور سیلاب متاثرین کے حوالے سے بات چیت ہوئی، اور اب رانا ثناء اللّٰہ کا بیان سامنے آیا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعےنہیں کریں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللّٰہ نے بیان میں کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی کسی اور پروگرام کے ذریعےمدد کریں گے۔چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے یہ بھی کہا کہ ہماری درخواست ہے کہ اس معاملے پر نظرِ ثانی کریں اور متاثرین کی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے مدد کریں۔
یہ بھی پڑھیں:بگرام ائیربیس کی واپسی۔۔افغانستان نے امریکہ کو ’’چٹا‘‘ جواب دیدیا