یو آر مائی پرنس؛63سالہ خاتون نے بیٹے سے 6 سال چھوٹے لڑکے سےشادی کیوں کی ؟

Sep 19, 2025 | 19:23:PM
یو آر مائی پرنس؛63سالہ خاتون نے بیٹے سے 6 سال چھوٹے لڑکے سےشادی کیوں کی ؟
کیپشن:  خاتون اپنے دوسرے شوہر کے ساتھ / فوٹو بشکریہ Chanto Web
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)محبت اندھی ہوتی ہے اور اس میں عمر ،رنگ و نسل اور زبان کی کوئی پابندی نہیں ہوتی اور یہ کسی سے اور کہیں بھی ہو جاتی ہے۔اس طرح کا ایک سچا واقعہ جاپان میں منظر عام پر آیا ہے اور ایک 63 سالہ طلاق شدہ خاتون نے 31 سالہ شخص سے دوسری شادی کر لی ہے اور دونوں خوش و خرم زندگی بسر کر رہے ہیں، اس کا بیٹا دوسرے شوہر سے 6 سال بڑا ہے۔

جاپانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اذراشی(Azarashi )نامی خاتون کی پہلی شادی 2 دہائیوں سے زائد عرصے تک برقرار رہی تھی اور جب وہ 48 سال کی تھیں تو یہ تعلق طلاق پر ختم ہوا۔اس کے بعد انہوں نے اپنے بیٹے کی پرورش تنہا کی۔بعد ازاں انہوں نے نیا رومانوی تعلق قائم کرنے کی بھی کوشش کی مگر ناکامی کے بعد تنہا زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا اور پالتو جانوروں کے لباس فروخت کرنا شروع کر دیئے۔

اس منفرد جوڑے کا کہنا ہے کہ ان کے رومان کا آغاز اتفاقیہ طور پر ہوا۔اذراشی(Azarashi )نے بتایا کہ اگست 2020 میں ٹوکیو کے ایک کیفے میں انہیں ایک موبائل فون ملا جو وہاں کوئی بھول گیا تھا۔انہوں نے کچھ دیر انتظار کیا اور پھر ایک جوان شخص اس موبائل کو ڈھونڈنے کے لیے وہاں آیا۔ایک ہفتے بعد خاتون اور وہ جوان شخص ایک ٹرام میں ملے اور انہوں نے نمبروں کا تبادلہ کیا۔

کچھ عرصے بعد وہ ہر رات ایک دوسرے سے بات کرنے لگے۔خاتون کے مطابق 'میں نے محسوس کیا کہ وہ دلی طور پر مجھے پسند کرنے لگا ہے اور اس خیال نے میری زندگی کو پرمسرت بنا دیا'۔

ایک دوسرے سے ملنے کے کئی ماہ بعد دونوں کو ایک دوسرے کی حقیقی عمروں کا علم ہوا مگر اس سے تعلق متاثر نہیں ہوا۔خاتون کا بیٹا شادی شدہ ہے اور اسکے نئے شوہر سے 6 سال بڑا ہے، مگر اس نے ماں کے نئے رشتے کی حمایت کی۔البتہ نئے شوہر  کی والدہ نے آغاز میں اس پر اعتراض کیا، جواذراشی سے بھی کم عمر تھیں، مگر بیٹے کے اصرار پر مان گئیں۔اس جوڑے نے دسمبر 2022 میں شادی کی اور ان کا تعلق آج بھی بہت مضبوط ہے اور وہ ملکر گھریلو کام کرتے ہیں اور ایک میرج ایجنسی بھی چلا رہے ہیں۔اذراشی نے بتایا کہ ہم ایک دوسرے کو پرنس اور پرنسز کہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:5 روپے کیوں کم دیئے،ظالم شخص نے سبزی فروش کو قتل کر دیا