21 کروڑ 50 لاکھ مالیت کے سونے کی خرد برد، ماسٹر مائینڈ گرفتار

Sep 19, 2025 | 16:51:PM
21 کروڑ 50 لاکھ مالیت کے سونے کی خرد برد، ماسٹر مائینڈ گرفتار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )بینک صارفین کے اصلی سونے کی جگہ جعلی سونا رکھنے والا گروہ بے نقاب ہوگیا ، ملزم نے ساتھیوں کی مدد سے 21 کروڑ 50 لاکھ مالیت کا سونا خوردبرد کیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے گجرات میں بینک صارفین کے اصلی سونے کی جگہ جعلی سونا رکھنے والے گروہ کو بے نقاب کردیا۔

ایف آئی اے نے سونے کی جعلسازی میں ملوث گینگ کے ماسٹر مائنڈ کو گرفتارکرلیا ، گرفتار ملزم کی شناخت ثاقب علی کے نام سے ہوئی۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزم نے ساتھیوں کی مدد سے 21 کروڑ 50 لاکھ مالیت کا سونا خوردبرد کیا اور بینک کسٹمرز کے اصلی سونے کی جگہ جعلی سونا رکھوایا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کئی ہفتوں سے روپوش تھا، جس کے بعد جدیدٹیکنالوجی کی مددسے گرفتار کیا تاہم ملزم کیخلاف 4 مقدمات درج کرلیا اور ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں :عالمی اورمقامی مارکیٹ میں سونا سستا