’’والدہ بہت زیادہ پڑھاتی ہیں‘‘ بچہ شکایت لے کر تھانے پہنچ گیا

Sep 19, 2025 | 09:38:AM
’’والدہ بہت زیادہ پڑھاتی ہیں‘‘ بچہ شکایت لے کر تھانے پہنچ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)بھارت میں زیادہ دیر تک پڑھانے پر بچہ والدہ کی شکایت لے کر تھانے پہنچ گیا۔
یہ واقعہ ٹاؤن پولیس سٹیشن میں پیش آیا جہاں ستیہ نارائن پورم گلابیتھوٹا کے رہنے والے بچے نے انچارج افسر سے ملاقات کی اور الزام لگایا کہ اس کی ماں اسے ہر وقت پڑھنے کا کہہ کر اس پر دباؤ ڈال رہی ہے۔
اہلکار نے بچے کی بات تحمل سے سنی جس کے بعداس کی والدہ کو تھانے بلایا توخاتون نے بتایاکہ وہ سنگل پیرنٹ ہے، اس کے دو بیٹے ہیں اور وہ اپنے شوہر سے علیحدگی کے بعد تنہا ان کی پرورش کر رہی ہے، وہ اپنے خاندان کو چلانے کے لیے ایک دکان پر طویل وقت تک کام کرتی ہے، بڑی مشکل سے وہ اپنے چھوٹے بیٹے کو اچھی تعلیم دلانے کی کوشش کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:روس میں پھر 7.8 شدت کا خوفناک زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری
پولیس افسرنےبچے کو سمجھایا کہ نظم و ضبط کتنا ضروری ہےاوریہ بھی بتایاکہ کس طرح اس کی ماں اس کے لیے ایک بہتر زندگی چاہتی ہے جو صرف اس صورت میں ممکن ہو سکتی ہے جب وہ اچھی طرح سے تعلیم حاصل کرے۔
بچہ بالآخر سمجھ گیا اور اپنی ماں سے اس وعدے کے ساتھ معافی مانگ لی کہ وہ پڑھائی پر توجہ دے گا۔