ارجن کپور کو کیوں گرفتار کیا جاسکتا ہے؟

Sep 19, 2022 | 16:17:PM
فائل فوٹو
کیپشن: ارجن کپور کو کیوں گرفتار کیا جاسکتا ہے؟
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بالی و وڈ فلم ساز کرن جوہر کے مشہور شو ’کافی وِد کرن‘ میں مشہور بھارتی اداکار ورون دھون نے ارجن کپور کے حوالے سے دلچسپ تبصرہ کیا جس پر دونوں نامور اداکاروں کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

 تفصیلات کے مطابق ’کافی وِد کرن سیزن 7‘ کی حالیہ قسط میں ریپڈ فائر راؤنڈ کے دوران میزبان اور بولی وڈ فلم ساز کرن جوہر نے ورون دھون سے پوچھا کہ کسی ایسے شخص کا نام بتائیں جس کے زیادہ بات چیت اور فلرٹ کرنے کے جرم میں گرفتار ہونے کے حد درجہ امکانات ہیں؟ اس سوال کے جواب میں بالی وڈ کے اسٹوڈنٹ آف دی ایئر نے ارجن کپور کا نام لیا۔

ورون کے جواب پر کرن جوہر نے حیران ہوکر پوچھا ’کیا واقعی؟‘ جس پراداکار نے  وضاحت دی کہ ’یہ بات غلط نہیں ہے لیکن ارجن کپور کبھی کبھی ایسا کرتے ہیں‘۔

سماجی رابطہ ایپ انسٹاگرام میں ارجن کپور نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’نئی فلم، نئی وائب‘ جس پر ورون دھون نے تبصرہ کیا کہ ’کیا انسان ہو آپ؟‘، اس کے جواب میں ارجن کپور کا کہنا تھا کہ ’آپ نے کافی پیتے پیتے میرے کردار کی جو وضاحت کی، میں اس سے بالکل مختلف انسان ہوں‘۔

ارجن کپور اور ورون دھون کے درمیان دلچسپ تبصروں کے بعد مداحوں کی جانب سے بھی ردعمل دیکھنے کو ملا۔ایک صارف نے لکھا کہ ’ارجن کپور وہ کافی نہیں تھی بلکہ کڑک چائے تھی‘۔

یاد رہے دوران پروگرام معروف اداکار اور ارجن کپور کے چچا انیل کپور نے پیش گوئی کی کہ ارجن کپور اوراُن کی پارٹنر ملائیکا اروڑا کا بریک اَپ ہوجائے گا۔