گرین لائن بسوں سے لدا چینی جہاز پاکستان پہنچ گیا

Sep 19, 2021 | 13:05:PM
گرین لائن بسیں
کیپشن: گرین لائن بسوں سے لدا جہاز پاکستان پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) گرین لائن بس منصوبے کے لیے بسوں سے لدا جہاز پاکستان پہنچ گیا ہے۔

کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) حکام کے مطابق 40 بسوں کے ساتھ چین کا بحری جہاز ’فین شن‘ پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہو گیا ہے،کراچی گرین لائن بس منصوبے کی مزید 40 بسوں کی دوسری کھیپ اکتوبر کے پہلے ہفتے پاکستان پہنچے گی۔

دوسری جانب آج کراچی پورٹ پر اس سلسلے میں منعقدہ تقریب میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزیر اسد عمر، علی زیدی و دیگر شرکت کریں گے۔

خیال رہے پہلے فیز میں گرین لائن بسیں سرجانی ٹاؤن سے نمائش چورنگی تک چلائی جائیں گی،گرین لائن بسوں میں خواتین اور معذور افراد کے لیے مخصوص نشستیں ہوں گی۔  40 بسیں آج رات کراچی پہنچیں گی۔

واضح رہےگرین لائن منصوبے کے پہلے فیز کی بحالی کے لیے 80 بسیں مختص کی گئی ہیں۔وفاقی وزیر اسد عمر کراچی والوں کو آئندہ ماہ (اکتوبر) کے آخر میں گرین لائن بسیں چلانے کی خوش خبری پہلے ہی دے چکے ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں:    عاطف اسلم کی گلوکاری کے بعد اب ڈرامہ سیریز میں انٹری