کرس گیل کا آج پاکستان آنے کا اعلان۔۔نیوزی لینڈ کی ٹیم کو آئینہ دکھادیا

Sep 19, 2021 | 00:17:AM
کرس گیل،پاکستان،آمد،اعلان
کیپشن: کرس گیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ویسٹ انڈیز کے مایہ نا ز بلے باز کرس گیل نے آج پاکستان آنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرس گیل کا اپنے ایک ٹویٹ میں کہنا تھا کہ میں پاکستان جارہاہوں، میرے ساتھ اور کون کون آرہا ہے؟

یہ بھی پڑھیں:"تازہ اختتام" ۔۔مصیبتوں میں گھری شلپاشیٹھی کا سوشل میڈیاپر پیغام

یا د رہے کہ نیوزی لینڈ کی جانب سے پاکستان کے دورے کی منسوخی کے بعد ویسٹ انڈیز، سری لنکا، آسڑیلیا ، نیوزی لینڈ ، جنوبی افریقہ سمیت دنیائے کرکٹ کے اہم کھلاڑی اور کمنٹیٹرز مایوسی کا اظہار کرچکے ہیں۔تاہم اس معاملے پر ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں نے کھل کا پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان میں سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں اور اب کرس گیل کی جانب سے پاکستان آنے کا اعلان بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔