افغانیوں پر بھروسہ نہیں کر سکتے ہیں :پاکستانی عوام کا سیز فائر پر ردعمل

Oct 19, 2025 | 18:48:PM
افغانیوں پر بھروسہ نہیں کر سکتے ہیں :پاکستانی عوام کا سیز فائر پر ردعمل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)  قطر میں پاک افغان سیز فائر مذاکرات کے حوالے سے پاکستانی عوام نے رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم افغانیوں پر بھروسہ نہیں کر سکتے ہیں ۔ 

عوام نے دو ٹوک موقف  اپناتے ہوئے کہا کہ افغانیوں نے پہلے بلا اشتعال جارحیت کی جب پاک فوج نے کارروائی کرنے کی کوشش کی تو یہ مذاکرات کے پیچھے چھپ گئے۔

شہریوں نے کہا کہ اگر افغانستان نے دوبارہ ایسی حرکت کی تو پاکستانی فوج، عوام اور مسلح افواج منہ توڑ جواب دیں گے،پہلے بھارت کو جواب دیا گیا ہے، اب اگر بھارت افغانستان کے ذریعے کچھ کرنا چاہے گا تو اسے بھی اسی کا نتیجہ بھگتنا پڑے گا۔

انھوں نے کہا کہ بھارت کو ہم نے چائے پلائی تھی، اب افغانیوں کو گڑ والا قہوہ پلائیں گے،ہم نے ہمیشہ افغانیوں کے ساتھ بھائیوں والا سلوک رکھا، مگر اگر جنگ مسلط کی گئی تو افواجِ پاکستان بھرپور جواب دیں گی۔

عوام نے موقف اپنایا کہ افغانستان نے بڑی غلطی کی ہے ، اگر آئندہ اسی طرح کچھ کیا گیا تو انہیں سخت جواب ملے گا،پاکستانی عوام اور فوج ایک صفحے پر ہیں،جب افغانستان کو پاکستان کی قوت  کا اندازہ ہو گیا تو مدد و مفاہت کے لیے ہاتھ پھیلانے لگے۔

یہ بھی پڑھیں :نوابشاہ: ایچ آئی وی کے 100 سے زائد کیسز رپورٹ