عمران خان جیسی جیل سہولیات مہیا کرنے کی قیدی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری

Oct 19, 2025 | 18:39:PM
عمران خان جیسی جیل سہولیات مہیا کرنے کی قیدی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
کیپشن: اڈیالہ جیل ،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان جیسی جیل سہولیات مہیا کرنے کی قیدی نے درخواست دائر کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے جیل سپرنٹنڈنٹ سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے، عدالت نے کیس لارجر بنچ میں مقرر کرنے کے لیے فائل چیف جسٹس کو بھیجوا دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل درخواست پر پیرا وائز کمنٹس جمع کرائیں، حکم نامے میں کہا گیا کہ عدالت کو بتایا گیا بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کے کیسز کی سماعت لارجر بینچ کر رہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:ایشیاکپ میں بھارت کیخلاف وقت پر ایکشن نہ لینے پرمعطل اہم عہدیدار کو ہٹادیاگیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ یہ کیس بھی لارجر بنچ میں ہی بھجوا رہے ہیں، اگر چیف جسٹس مناسب سمجھیں تو لارجر بینچ میں مقرر کر دیں۔

جسٹس اعظم خان نے 2 صفحات کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا، اڈیالہ جیل کے قیدی نے بانی جیسی جیل سہولیات مہیا کرنے کی استدعا کر رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے بڑے شہر میں 100سے زائد ایڈز کے کیسز رپورٹ ،محکمہ صحت اِن ایکشن