آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد اہم سیاسی رہنما پی پی پی میں شامل

Oct 19, 2023 | 22:08:PM
 آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد اہم سیاسی رہنما پی پی پی میں شامل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد جی ڈی اے رہنما علی گوہر خان مہر  پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں شامل ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رہنما علی گوہر خان مہر کو پی پی پی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا، صدر آصف علی زرداری اور جی ڈی اے رہنما علی گوہر خان مہر کی ملاقات کے موقع پر پی پی پی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری ناصر شاہ بھی موجود تھے ۔

یہ بھی پڑھیں:ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر ، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی ہوگئی