ڈبلیو ڈبلیو ای اسٹار ‘دی راک ‘ پاک بھارت میچ کیلئے پرجوش  

Oct 19, 2022 | 00:35:AM
ڈبلیو ڈبلیو ای اسٹار ‘دی راک ‘ پاک بھارت میچ کیلئے پرجوش  
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ہالی ووڈ اور ڈبلیو ڈبلیو ای سٹار ‘دی راک’ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہونے والے پاک بھارت میچ کیلئے پرجوش ہیں۔
دنیا بھر کے کرکٹ شائقین پاک بھارت ٹاکرے کیلئے پرجوش ہیں جو کہ 23 اکتوبر کو میلبورن کرکٹ گراو¿نڈ میں دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ میلبورن کرکٹ گراو¿نڈ میں گزشتہ کئی سالوں سے دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والے میچ ہمیشہ ہی کرکٹ شائقین کیلئے تفریح کا بہترین ذریعہ رہے ہیں۔
پچھلی بار، ایشیا کپ 2022 میں دونوں ٹیمیں 2 بار آمنے سامنے آئیں تھیں جس میں بھارت کو ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ کرکٹ شائقین اس مقابلے کیلئے پرجوش تو ہیں ہی لیکن ہالی ووڈ اور ڈبلیو ڈبلیو ای اسٹار ‘دی راک’ ڈوین جانسن بھی پاک بھارت میچ کیلئے انتہائی پرجوش ہیں اور بے صبری سے انتظار کررہے ہیں 
اسٹار اسپورٹس کے ٹوئٹر اکاو¿نٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے جس میں ہالی ووڈسپر اسٹار ڈوین جانسن پاک بھارت میچ کیلئے بے قرار نظر آرہے ہیں، ویڈیو میں انہوں نے کہا، “جب سب سے بڑے حریف آپس میں ٹکرائیں گے تو دنیا ساکت ہو جائے گی۔ یہ ایک کرکٹ میچ سے زیادہ ہے، یہ وقت بھارت بمقابلہ پاکستان کا ہے۔" 
خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے وارم اپ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی تھی۔