ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری۔۔اہم خبر آگئی

Oct 19, 2021 | 22:32:PM
ڈی جی آئی ایس آئی ،سمری،پی ایم ہائوس روانہ
کیپشن: ڈی جی آٓئی ایس آئی ،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک) ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کیلیے سمری بالآخر وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئی۔

سرکاری ذرائع نے نجی میڈیا کو بتایا کہ اب  آئی ایس آئی کے سربراہ کی تقرری سے پیدا ہونے والا تنازع جلد ختم ہو سکتا ہے ۔نجی میڈیا کی رپو رٹ کے مطابق ایک متعلقہ عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر اس کی تصدیق کی تاہم مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں کہ نئے ڈی جی آئی ایس آئی کیلئے سمری میں کونسے نام شامل ہوسکتے ہیں، لیکن اشارے یہ ہیں کہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم جنہیں 6 اکتوبر کو آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز میں ڈی جی آئی ایس آئی نامزد کیا گیا تھا ، موجودہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی جگہ لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:تیل اورگھی کی قیمت میں 50روپےتک کمی سے متعلق خو شخبری
یا د رہے کہ وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے آرمی چیف کو بتایا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا اختیار ان کے پاس ہے۔ ایسی اطلاعات بھی تھیں کہ وزیراعظم اس تقرری کے لیے ممکنہ امیدواروں کے انٹرویو کے خواہاں تھے۔

یہ بھی پڑھیں:دوسری شا دی کی خاطر شوہر نے ایسے جا نور کی مدد سے بیوی کو مروا ڈالا کہ سب دنگ رہ گئے