تیل اورگھی کی قیمت میں 50روپےتک کمی سے متعلق خو شخبری

Oct 19, 2021 | 21:55:PM
اسد عمر،تیل،گھی،قیمتوں،میں،کمی
کیپشن: اسد عمر،فائل فو ٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ صرف پاکستان نہیں،پوری دنیامیں قیمتیں بڑھیں ، دنیامیں خوردنی تیل کی قیمت میں 48فیصداضافہ ہوا،تیل اورگھی کی قیمت میں 50روپےتک کمی ہوجائےگی۔

تفصیلا ت کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسدعمر نے پاکستان میں مہنگائی کا نہ صرف اعتراف کرلیا بلکہ وجوہات بھی کھول کر قوم کے سامنے رکھ دیں ، کہا کہ کوویڈ نے دنیا کو بند کر کے رکھ دیا تھا ، امریکہ کی معیشت دس فیصد گری جبکہ بھارت کی معیشت بیٹھ ہی گئی ۔ ہمارے سمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کو دنیا نے سراہا ، ہم نے ضروری صنعتیں کبھی کھول کر ، کبھی بند کر کے چلتی رکھیں۔

حکومت پٹرولیم مصنوعات پرجتناریلیف دےسکتی تھی وہ دیا، ایک سال میں ایل این جی کی قیمت میں 135فیصداضافہ ہوا، چینی کی عالمی قیمت 53 فیصد بڑھی، پاکستان میں 15فیصداضافہ ہوا، چینی کی قیمت کاٹارگٹ 90روپےمقررکیاہے، یوریاکی عالمی قیمت 67،پاکستان میں 28فیصدبڑھی۔

یہ بھی پڑھیں:دوسری شا دی کی خاطر شوہر نے ایسے جا نور کی مدد سے بیوی کو مروا ڈالا کہ سب دنگ رہ گئے