ماہانہ پونے 2لاکھ روپےکمانے والا ایک سالہ کمائو پتر۔۔ویڈیو وائرل

Oct 19, 2021 | 19:54:PM
برگز،سوشل میڈیا،ویڈیو وائرل،سفر
کیپشن: برگز،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کا کم عمر ترین سوشل میڈیا انفلوئنسر  محض ایک سال کی عمر میں سوشل میڈیا سے 1ہزار ڈالر (تقریباً 1لاکھ 72ہزار روپے)ماہانہ کما رہا ہے۔

تفصیلات کےمطابق  اس بچے کا نام برگز اور جس کی  تا ریخ پیدائش 14اکتوبر 2020ءہے۔ اس کی 28سالہ والدہ جیس ڈیرنگٹن ایک ٹریول بلاگ چلاتی تھی۔  اس نے برگز کے پیدا ہوتے ہی اس کے نام سے بھی ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر اکاﺅنٹس بنا دیئے۔

برگز اپنی پیدائش کے بعد سے اپنی ماں کے ساتھ ہی شہر شہر اور قریہ قریہ گھوم رہا ہے اور ہر نئے مقام سے اس کی نئی ویڈیو اس کے اکاﺅنٹس پر پوسٹ کی جاتی ہیں۔رپورٹ کے مطابق برگز اپنی زندگی کے اس پہلے سال میں ہی امریکہ کی 16ریاستوں کی سیر کر چکا ہے۔ وہ صرف 3ہفتے کا تھا جب جیس اسے گھر سے چند گھنٹے کی مسافت پر واقع ایک سیاحتی مقام پر لے گئی تھی۔

وہ 9ہفتے کا تھا جب اس نے اپنا زندگی کا پہلا فضائی سفر کیا۔برگز کو اپنے اکاﺅنٹس پر سپانسرڈ پوسٹس سے حاصل ہونے والی آمدنی کے علاوہ کئی طرح کے تحائف بھی ملتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:کترینہ کیف کے ساتھ وکی کو شل کی بے حد خاص ویڈیو وائرل