کورونا کے وار جاری ۔۔ مزید 20 افراد چل بسے

Oct 19, 2021 | 09:12:AM
این اسی اوسی،پاکستان، کورونا،نئے کیسز 
کیپشن: کورونا اموات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) کورونا کے  وار جاری ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 20 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد 25 ہزار 640 ہو گئی۔

این اسی اوسی کے مطابق  مجموعی اموات کی تعداد 28ہزار 300 ہو گئی، پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ تین سات ریکارڈ کی گئی، پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد 25ہزار 640 ہے، مجموعی کیسز کی تعداد 12لاکھ 65ہزار 650ہو گئی۔ 603 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 12لاکھ 11ہزار 710 افراد کورونا سے صحت یاب ہو چکے۔اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں 4لاکھ 38ہزرا 133، سندھ میں 4لاکھ 66ہزار 154، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 76ہزار 950، اسلام آباد میں ایک لاکھ 6ہزار 504 اور بلوچستان میں 33ہزار 133 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 34ہزار 406 اور گلگت بلتستان میں 10ہزار 370افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے۔