وزیراعظم اوروفاقی وزیر داخلہ کی فتنتہ الخوارج کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پذیرائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ضلع باجوڑ، ضلع شمالی وزیرستان اور ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف مختلف کامیاب کاروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ان آپریشنز میں فتنتہ الخوارج کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پذیرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ عزم استحکام کے ویژن کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں ،پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پاکستان کی افواج کے ساتھ کھڑی ہے،ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبر پختونخوا میں 4 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی ہے،وزیر داخلہ نے سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئےسکیورٹی فورسز کی جرات کو سلام پیش کیا ہے،انہوں نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں امن کے دشمنوں کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔ فتنہ الخوارج کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز پر عزم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کینسر کے مریض دربدر ،ادویات ناپید،سرکاری علاج بدترین تعطل سے دوچار