ورلڈکپ فائنل: 1992 کے فاتح کپتان عمران خان تقریب میں شریک نہیں ہونگے

Nov 19, 2023 | 09:27:AM
ورلڈکپ فائنل: 1992 کے فاتح کپتان عمران خان تقریب میں شریک نہیں ہونگے
کیپشن: ورلڈکپ فائنل: 1992 کے فاتح کپتان عمران خان تقریب میں شریک نہیں ہونگے
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ورلڈکپ 2023 کے فائنل کی تقریب میں 1992 کی فاتح ٹیم کے کپتان عمران خان شریک نہیں ہوں گے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈکپ فائنل 2023کے لئے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی)نے تمام ٹیموں کے سابق کپتانوں کو مدعو کیا، بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آئی سی سی ورلڈکپ فائنل سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکاءاشرف سے بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ نے درخواست کی ہے کہ وہ 1992 ٹیم کے کپتان عمران خان کا خصوصی تحفہ (بلیز)لیں۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ فائنل میں بھارتی فضائیہ کی شمولیت، احمد آباد سے اہم خبر آ گئی

آج بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان میگا ایونٹ کے فائنل سے پہلے ورلڈکپ جیتنے والے تمام کپتانوں کو خصوصی بلیز پیش کیا جائے گا، اس تقریب میں کلائیو لائیڈ، کپل دیو، ایلن بارڈر، رانا ٹنگا، سٹیو وا، رکی پونٹنگ، مہندرا سنگھ دھونی، مائیکل کلارک اور آئن مورگن شرکت کریں گے۔

1992 کے ورلڈکپ وننگ ٹیم کے کپتان عمران خان ذاتی وجوہات کی بنا پر اہم ایونٹ میں شرکت سے معذرت کر لی۔