کراچی: مچھر کالونی میں پولیس مقابلہ، مطلوب ملزم گرفتار

Nov 19, 2022 | 11:28:AM
کراچی: مچھر کالونی میں پولیس مقابلہ، مطلوب ملزم گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں لیاری گینگ وار کے کارندوں اور پولیس کے درمیان مقابلے میں انتہائی مطلوب ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین کے مطابق مچھر کالونی جنگل سائیڈ میں ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے رات گئے کارروائی کی۔

پولیس نے مقابلے کے بعد انتہائی مطلوب ملزم مصطفیٰ کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزم کے ساتھی فرار ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیے: اے این ایف کا مُلک بھر میں منشیات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری

ملزم 30 اکتوبر کے پولیس مقابلے کے مقدمہ میں مفرور تھا جبکہ ملزم 28 اکتوبر کو مچھر کالونی میں نجی ٹیلی کام کمپنی کے ملازمین پر تشدد کرکے ہلاک کرنے میں بھی ملوث تھا۔

 اس کے علاوہ ملزم ماضی میں لیاری گینگ وار کا سرگرم کارکن اور 4 افراد کے قتل میں بھی ملوث رہ چکا ہے۔ ملزم کے خلاف اس سے قبل بھی مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔