اے این ایف کا مُلک بھر میں منشیات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری

Nov 19, 2022 | 11:20:AM
اے این ایف کا مُلک بھر میں منشیات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری
کیپشن: اے این ایف کے ترجمان کے مطابق مُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) انسداد منشیات فورس نے ملک کے مختلف حصوں میں کارروائیاں کرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلیں۔

اے این ایف کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سےجدہ جانیوالے پشاور کے رہائشی ملزم سے 20 ہزار سے زائد نشہ آور گولیاں برآمد کرلی گئیں۔

ایک دوسری کارروائی میں موٹروے ٹول پلازہ پشاور کے قریب سے پنجاب منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی اور ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بولان گاڑی سے 78 کلو چرس اور 26.400 گرام افیون برآمد کرلی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: سات سالہ بچی سے زیادتی اور قتل، علاقے کی جیو فینسنگ کا فیصلہ

اے این ایف کی جانب سے کراچی میں دورانِ کاروائی ایک کار سے 100 کلو چرس برآمد کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ 

حیدرآباد میں کارروائی کے دوران ایک کار سے 15 کلو چرس برآمد کر کے عمرکوٹ کے رہائشی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ 

اے این ایف کے ترجمان کے مطابق مُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔