عیدالاضحیٰ پر بجلی کی لوڈشیڈنگ سے متعلق اہم اعلان

May 19, 2026 | 20:58:PM
عیدالاضحیٰ پر بجلی کی لوڈشیڈنگ سے متعلق اہم اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لاہور کے شہریوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ لیسکو نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

سی ای او لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے کہا کہ عیدالاضحیٰ پر لیسکو ریجن میں کہیں بھی بجلی لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی اور شدید گرمی کے باوجود صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اوور بلنگ، بجلی چوری اور نئےکنکشنز فراہمی میں تاخیر کا مکمل خاتمہ کر دیا ہے اوور لوڈنگ یا خرابی کے باعث جلنے والے ٹرانسفارمرز کو فوری تبدیل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

چیف ایگزیکٹولیسکو کا کہنا تھا کہ موسم گرما میں عوام کو 24گھنٹے بجلی سپلائی جاری رہےگی، صارفین کی شکایات کے ازالے کیلئے فیلڈ سٹاف کو ہائی الرٹ رہنےکی ہدایت کردی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:ثنا یوسف کی والدہ کا ملزم کو سزا سنائے جانے کے بعد بڑا مطالبہ