وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی اسلام آباد میں روکے جانے پر اہلکاروں کیساتھ تلخ کلامی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو دارالحکومت اسلام آباد کی چونگی نمبر 26 پر احتجاج کے دوران روک دیا گیا،سہیل آفریدی اور پولیس اہلکاروں کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی , اسلام آباد پولیس کے دستے اور رینجرز کی ٹیمیں 26 نمبر چونگی پر موجود ہیں، چونگی کے دونوں اطراف کینٹینر لگادیے گئے ہیں۔
شہریوں نے 26 نمبر چونگی کے پاس اپنی مدد آپ کے تحت رکاوٹ ہٹا کر راستہ کھول دیا گیا ہے, دوسری طرف ایئرپورٹ سے آنے والی سڑک پر کھڑی عارضی رکاوٹ کو شہریوں نے ہٹادیا ہے، اس وقت ایئرپورٹ کی طرف جانے والے راستے پر ٹریفک کا شدید دباؤ ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور بانی کی بہنیں 26 نمبر چونگی پر موجود ہیں، پارلیمنٹرینز اور کارکنوں کی بڑی تعداد وزیر اعلیٰ کے ہمراہ وفاقی دارالحکومت میں ہے،جڑواں شہروں کی پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ،پولیس نے اسلام آباد اور راولپنڈی شہر کو آنے والے راستوں پر ٹریک ڈمپر لگا کر بند کر دیئے ہیں۔
26 نمبر چونگی پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی جانب سے احتجاج کیا جا رہا ہے ، آئی جے پی روڈ،پشاور روڈ اور سرینگر ہائی وے پر میٹرو روٹس روک دیئے گئے ، احتجاج کی کیفیت کے تناظر میں تمام بسیں آف روڈ کر دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستان کی ترقی و خوشحالی بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردی سے روکی نہیں جا سکتی: فیلڈ مارشل