6 شدت کا زلزلہ،عمارتیں لرز اٹھیں، شہری گھروں سے نکل آئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)جنوبی بحرالکاہل کے جزائر وانواتو میں منگل کے روز 6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز (GFZ) کے مطابق زلزلہ زمین کی سطح سے تقریباً 10 کلومیٹر گہرائی میں آیا، جس کے جھٹکے مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے باعث شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا،لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔
حکام نے ابتدائی طور پر کسی بڑے نقصان یا سونامی وارننگ کی تصدیق نہیں کی، جبکہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے متعلقہ ادارے متحرک ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان الیکشن:اسلامی تحریک پاکستان نے استحکام پارٹی پاکستان سے ہاتھ ملالیا
ماہرین کے مطابق کم گہرائی میں آنے والے زلزلے زیادہ شدت سے محسوس ہوتے ہیں، تاہم نقصانات کا انحصار علاقے کی آبادی اور تعمیرات پر ہوتا ہے۔