جنوبی افریقہ : پاک فوج کے حق میں خصوصی تقریب ، فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی

May 19, 2025 | 14:43:PM
جنوبی افریقہ : پاک فوج کے حق میں خصوصی تقریب ، فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے  تقریب کا اہتمام  پاکستان جنوبی افریقہ  ایسوسی ایشن کے تعاون سے دارالحکومت پریٹوریا "لوڈیم " میں کیا گیا۔

 تقریب میں بھارت کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے پر  افواج  پاکستا ن کو  زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا ۔ 

 تقریب میں ایسوسی ایشن کے سابق صدر اور سینئر ممبران سمیت پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

شرکاء نے بھارتی  فوج کی پاکستان کی  شہری آبادی کو نشانہ بنانے پر  شدید مذمت کی ۔ 

 شرکاء نے  پاک افواج  کوتاریخ ساز فتح حاصل کرنے پر زبردست انداز میں خراج تحسین بھی پیش کیا ۔

 تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کا جوش و جذبہ قابل دید تھا، تقریب کے دوران فضا نعرہ تکبیر 'اللہ اکبر ' اور پاک افواج 'زندہ باد ' کے فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی ۔