مہنگائی سے تنگ عوام کیلئے خوشخبری۔ حمزہ شہباز  نے بڑا اعلان کر دیا

May 19, 2022 | 12:14:PM
مہنگائی سے تنگ عوام کیلئے خوشخبری۔ حمزہ شہباز  نے بڑا اعلان کر دیا
کیپشن: وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) مہنگائی سے تنگ عوام کیلئے خوشخبری،حکومت پنجاب نے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے 10 کلو آٹے کا تھیلا 650 سے کم کر کے 490 روپے کرنے کا اعلان کر دیا۔

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  آٹے کیلئے پنجاب میں کہیں لائنیں نہیں لگیں گی،عوام کو مسائل سے باہر نکالیں گے،حلف نہ لینے کی بیماری ایوان صدر سے چلی اور گورنر ہاؤس میں ڈیرے لگا لئے، پرویز الہٰی کسٹوڈین آف دی ہاؤس بنے بیٹھے ہیں، کسٹوڈین آف دی ہاؤس نے وردی میں بھرتی غنڈوں سے حملہ کرایا، اسپیکر نے آئین کے تحت قائم مقام گورنر کا حلف اٹھانے سے انکار کیا، ڈیڑھ ماہ ہوگیا میرے پاس کوئی کابینہ نہیں،حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ صوبے کی خدمت کے جذبے سے آگے بڑھتا رہوں گا۔

یہ بھی پڑھیں: گورنر  شپ سے برطرفی  کیخلاف عمر سرفراز چیمہ کی درخواست۔عدالت سے بڑی خبر آ گئی

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عمران نیازی 4 سال عوام کیساتھ کھلواڑ کرتے رہے، عمران نیازی سیاست نہیں کر رہے، سیاست کی آڑ میں انتشار پھیلا رہے ہیں، عمران نیازی افراتفری اور انتشار چاہتے ہیں، آج یہ انقلاب کے نعرے لگاتے ہیں، 4 سال میں ملک کو سونامی سے تباہ کر دیا، عمران خان اداروں کو تباہ کرنے کی سازش کر رہے ہیں، عمران خان نے ملک کی ہنستی بستی معیشت کو تباہ کیا، معیشت وینٹی لیٹر، سیاسی انتشار عروج پر ہے، دشمن گھات لگائے بیٹھا ہے اور یہ شخص فوج کو تقسیم کرنے کی سازش کر رہا ہے، الیکشن کمیشن میں فارن فنڈنگ کیس کو 7 سال ہوگئے، اداروں سے کہنا چاہتا ہوں اس شخص پر کڑی نظر رکھیں، اگر رات 12 بجے عدالت نہ کھلتی تو ملک بنانا ری پبلک ہوتا، امریکا کیساتھ برابری کی سطح پر تعلقات روا رکھنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ۔وزیراعظم نے بڑا قدم اٹھا لیا