ملائکہ اروڑااور ارجن کپور کب شادی کرنے جا رہے ہیں؟ بھارتی میڈیا نے بڑا دعویٰ کردیا

May 19, 2022 | 01:21:AM
بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا، اداکار ارجن کپور، جلد ہی شادی
کیپشن: ملائکہ اروڑا، ارجن کپور، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا اور اداکار ارجن کپور کئی عرصے سے قریبی رشتے میں ہیں لیکن اب ایسا لگ رہا ہے کہ دونوں جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
دونوں اداکاروں کی شادی سے متعلق بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ارجن کپور اور ملائکہ اروڑا رواں سال نومبر یا دسمبر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ملائکہ اور ارجن دونوں کو سردیوں کا موسم پسند ہے اس لیے انہوں نے رواں سال نومبر یا دسمبر میں تاریخ طے کرنے اور دوستوں کے درمیان شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔شادی کی تقریب میں صرف قریبی دوست اور خاندان کے افراد ہی شرکت کریں گے۔
اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے سال 1998 میں اداکار و فلم ساز ارباز خان سے شادی کی تھی، جوڑے کے ہاں 2002 میں بیٹے ارہان خان کی پیدائش ہوئی تھی تاہم 19 سال شادی رہنے کے بعد ان کی طلاق 2017 میں ہوئی۔طلاق لینے کے بعد 2019 میں ملائکہ اروڑا نے بالی وڈ اداکار ارجن کپور سے اپنے تعلقات کی تصدیق کی تھی۔

View this post on Instagram

A post shared by News18.com (@cnnnews18)

یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری سے سردار اختر حسن گورچانی کی بیٹے کیساتھ ملاقات، پیپلزپارٹی میں شامل