بشریٰ انصاری کو فاروق قیصر کی یاد ستانے لگی، تصویر وائرل

May 19, 2021 | 09:15:AM
بشری انصاری کو فاروق قیصر کی یاد ستانے لگی
کیپشن: بشری انصاری کو فاروق قیصر کی یاد ستانے لگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری اور حال ہی میں انتقال کرجانے والے معروف مزاح نگار اور انکل سرگم جیسے پتلی تماشا کردار کے خالق فاروق قیصر کی یادگار تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر بشریٰ انصاری نے فاروق قیصر کے ہمراہ لی گئی ماضی کی اپنی یادگار تصویر شیئر کی ہے۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں بشریٰ انصاری بہت دلکش نظر آرہی ہیں جبکہ پاکستان شوبز انڈسٹری کے دونوں لیجنڈز مُسکرا رہے ہیں۔بشریٰ انصاری نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’پیارے فاروق صاحب۔‘

اداکارہ کی پوسٹ دیکھنے کے بعد اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اُنہیں فاروق قیصر کی یاد ستا رہی ہے۔ 
 واضح رہے کہ حال ہی میں معروف مزاح نگار  فاروق قیصر انتقال کر گئے۔ وہ عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔ انہوں نے ایک بیٹا اور دو بیٹیاں سوگوار چھوڑے ہیں۔صدر مملکت اور وزیراعظم نے فاروق قیصر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا تھا۔فاروق قیصر کے نواسے حسنین قیصر کا کہنا تھا کہ نانا کافی عرصے سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے، طبیعت خراب ہونے پر انہیں ہسپتال لے جانے کے لیے ایمبولینس بلائی مگر ان کا پہلے ہی انتقال ہوگیا۔

خیال رہے کلیاں، سرگم سرگم اور ڈاک ٹائم ان کے مشہور ٹی وی شوز تھے, تاہم پی ٹی وی کا مشہور پروگرام ’کلیاں‘ ان کی پہچان بنا، اس پروگرام میں انکل سرگم کے کردار سے فاروق قیصر نے شہرت حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں:    مکہ مکر مہ میں بارش اور حرم شریف میں ژالہ با ری کا دلکش منظر۔۔ ویڈیو وا ئرل