اسحاق ڈار کی سعودی عرب اور مصر کے وزرا خارجہ سے ملاقاتیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) وزیرِ خارجہ اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ریاض میں عرب و اسلامی ممالک کے مشاورتی اجلاس کے موقع پر سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ پرنس فیصل بن فرحان اور مصر کے وزیرِ خارجہ سے ملاقات کی۔
مزید پڑھیں: ایران حملے بند کرے، پراکیسیوں کی امداد بھی بند کرے،آبنائےہرمزکھولے: علاقائی وزرا خارجہ کا مطالبہ
ان ملاقاتوں کے دوران خطے میں بدلتی ہوئی صورتِ حال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا اور خطے میں امن، استحکام اور مشترکہ خوشحالی کے فروغ کے لیے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔