’نگہبان رمضان پیکج ‘فوٹو شوٹ تک محدود ، سی سی ٹی وی فوٹیج نے بھانڈا پھوڑ دیا

Mar 19, 2024 | 17:46:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رانا شہزاد )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا نگہبان رمضان پیکج صرف فوٹو شوٹ تک محدود ، گھر کے باہر لگے سی سی ٹی وی  کیمرے نے ساری  کارستانی محفوظ کر لی۔ 

تفصیلات کے مطابق گجرات میں نگہبان پیکج مستحقین کو گھروں تک پہنچانے کی بجائے گھروں کے بند دروازوں پر تصاویر بنائی جانے لگیں ، ایک آٹے تھیلے کو کئی دروازوں پر رکھ کر فوٹو بنوا کر اسے دوبارہ واپس لے جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی ہے۔ 

ضلعی انتظامیہ نے تقریباً ایک لاکھ گھروں کو نگہبان پیکج پہنچانے کا دعویٰ کیا تھا ،یونین کونسل 9 کے کمپیوٹر آپریٹر سہیل بٹ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات میاں اکمل اور ساتھی کے ہمراہ آٹا تقسیم کرتے ہوئے فوٹیج سامنے آ گئی ، ضلعی انتظامیہ نے رمضان پیکج پر بھی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے پیکج کوچونا لگا دیا۔

یہ بھی پڑھیں : سینیٹ انتخابات؛ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آج آخری روز