سینیٹ انتخابات؛ 34 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ایک کے مسترد

Mar 19, 2024 | 17:30:PM
سینیٹ انتخابات؛ 34 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ایک کے مسترد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اقصیٰ شاہد)سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آج آخری روز، 34 امیدواروں کے کاغذات منظور ایک کے مسترد کر دیئے گئے ۔

تفصیلا ت کے مطابق سینیٹ انتخابات کیلئے مختلف سیاسی جماعتوں کے 34 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ افسر نے منظور کر لیے ہیں جبکہ ایم کیو ایم کے ایک امیدوار کے کاغذات مسترد کر دیے گئے  ہیں۔
سینیٹ انتخابات کے باعث صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر میں گہما گہمی نظرآئی ،ایک آزاد امیدوار سمیت 34امیدواروں کے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ افسر نے منظور کر لیے،ایم کیو ایم کے امیدوار نجیب ہارون کے کاغذات ریٹرننگ افسر نے مسترد کر دیئے،پاکستان پیپلز پارٹی کے 17، ایم کیو ایم پاکستان کے 9،سنی اتحاد کونسل کے 6 اور ایک آزاد امیدوار فیصل واوڈاکے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے۔ 
سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کہتے ہیں کہ جلد بڑا سرپرائز دونگا، دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان سینیٹ کے امیدوار شبیر قائم خانی کہتے ہیں کہ ایم کیو ایم فیصل واوڈا کو ووٹ دیگی،واضح رہے کہ سینیٹ کی 7جنرل ،2 ٹیکنوکریٹ ، 2 خواتین اورایک اقلیت کی نشست پر انتخاب 2 اپریل کو ہوگا۔