گوجرانوالہ: این اے 81 پر دوبارہ گنتی میں اظہر قیوم ناہرا کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری

Mar 19, 2024 | 12:53:PM
گوجرانوالہ: این اے 81 پر دوبارہ گنتی میں اظہر قیوم ناہرا کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (عثمان خان)الیکشن کمیشن نے این اے 81 سے اظہر قیوم ناہرہ کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 81 گوجرانوالہ پانچ سے مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار چوہدری اظہر قیوم ناہرا کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے 75 پولنگ اسٹیشن کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا جس پر  قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول گوجرانوالہ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہوئی جس کے مطابق چوہدری اظہر قیوم ناہرا 3ہزار197 ووٹوں سے جیت گئے۔

ریٹرننگ افسر کے مطابق اظہر قیوم ناہرہ کو 3197 ووٹوں کی برتری حاصل ہے، اس سے پہلے این اے 81 پر بلال اعجاز 7ہزار791 ووٹوں کی برتری سے کامیاب ہوئے تھے جبکہ بلال اعجاز پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار تھے جن کی کامیابی کے بعد (ن) لیگ کے اظہر قیوم ناہرا نے نتائج کو چیلنج کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ریسٹورنٹس سے سیلز ٹیکس وصولی کے قوانین میں تبدیلی

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے 16 فروری کو جاری کردہ آزاد امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن واپس لے لیا.