ریسٹورنٹس سے سیلز ٹیکس وصولی کے قوانین میں تبدیلی

Mar 19, 2024 | 11:59:AM
ریسٹورنٹس سے سیلز ٹیکس وصولی کے قوانین میں تبدیلی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(میاں عمیر )پنجاب ریونیو اتھارٹی کی جانب سے ریسٹورنٹس سے سیلز ٹیکس وصولی کے قوانین میں تبدیلی کردی گئی۔

  پنجاب ریونیو اتھارٹی  کے تبدیل کئے گئے قوانین کے مطابق برانڈ ریسٹورنٹس کی برانچز سے انفرادی طور پر سیلز ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا,صوبائی سطح پر مرکزی ریسٹورنٹ سے ہی تمام برانچز کا ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ چین کی صورت میں چلنے والے ریسٹورنٹس کا مرکزی آفس تمام برانچوں سے ٹیکس جمع کر کے پی آر اے کو دے گا۔

یہ بھی پڑھیں:اراکین اسمبلی کی نااہلی کی مدت5سال کرنےکیخلاف درخواست پرفیصلہ محفوظ

پی آر اے حکام کا کہناہے  کہ اس اقدام سے ٹیکس وصولیوں میں شفافیت آئے گی۔