شبلی فراز کے گھر پر پولیس کا چھاپہ ، چیئرمین سینیٹ کا نوٹس

Mar 19, 2023 | 23:37:PM
شبلی فراز کے گھر پر پولیس کا چھاپہ ، چیئرمین سینیٹ کا نوٹس
کیپشن: شبلی فراز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسلام آباد پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے چیف آف سٹاف سینیٹر شبلی فراز کے گھر چھاپہ مارا اورتلاشی لی۔
ترجمان پی ٹی آئی نے کہاکہ پولیس نے سنیٹر شبلی فراز کے اہلخانہ اور ملازمین کو ہراساں کیا، سینیٹر شبلی فراز اسلام آباد میں موجود نہیں تھے۔
دوسری جانب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے شبلی فراز کے گھر چھاپے پر پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ،صادق سنجرانی نے شبلی فراز کے گھر چھاپے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہاکہ پولیس چادر اور چاردیواری کا احترام کرے، صادق سنجرانی کاکہناتھا کہ شبلی فراز سینیٹ کے رکن ہیں ، آئی جی اسلام آباد واقعہ کی تفصیلی رپورٹ دیں ۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا متنازعہ ٹوئٹ پر شیریں مزاری کیخلاف کارروائی کا فیصلہ