وزیراعظم نے نیب اورانتخابی اصلاحات پر اپوزیشن سے مذاکرات کیلئے کمیٹی بنا دی

Mar 19, 2021 | 00:12:AM
وزیراعظم نے نیب اورانتخابی اصلاحات پر اپوزیشن سے مذاکرات کیلئے کمیٹی بنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر اعظم عمران خان نے نیب قوانین میں ترمیم اور انتخابی اصلاحات پر مذاکرات کیلئے دس رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
وزیراعظم کی بنائی گئی دس رکنی سیاسی کمیٹی میں اپوزیشن سے مذاکرات کا ٹاسک پرویز خٹک اور شاہ محمود قریشی کے سپرد کیا گیا ہے۔
دس رکنی سیاسی کمیٹی میں پرویز خٹک، شاہ محمود قریشی، فواد چودھری، شیخ رشید، شفقت محمود، عامر کیانی ،سیف اللہ نیازی اور شبلی فراز بھی شامل ہوں گے۔سیاسی کمیٹی انتخابی اصلاحات، نیب قوانین میں ترامیم پر اپوزیشن سے مذاکرات کرے گی اور روزانہ کی بنیاد پر وزیراعظم سے ملاقات بھی کرے گی۔