پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی خوش آئند اقدام ہے، ڈائریکٹر پاکستان سٹاک ایکسچینج 

Jun 19, 2026 | 20:50:PM
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی خوش آئند اقدام ہے، ڈائریکٹر پاکستان سٹاک ایکسچینج 
کیپشن: سٹاک ایکس چینج، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان) پاکستان سٹاک ایکسچینج ڈائریکٹر احمد چنائے نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا خیرمقدم کر دیا۔

احمد چنائے کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے سے عوام پر مالی بوجھ کم ہوگا، قیمتوں میں کمی سے کاروباری لاگت اور مہنگائی کے دباؤ میں کمی آئے گی، حکومتی فیصلہ عوام اور کاروباری برادری کیلئے مثبت قدم ہے، ان کاکہناتھا کہ کم ٹرانسپورٹ اخراجات سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام آئے گا، پیٹرولیم قیمتوں میں کمی معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں مددگار ثابت ہوگی۔

ڈائریکٹر سٹاک ایکسچینج نے کہاکہ سرمایہ کاری کے استحکام اور عوامی فلاح کیلئے ایسے اقدامات ضروری ہیں، حکومت کے فیصلے سے کاروباری ماحول بہتر ہونے کی توقع ہے، احمد چنائے نے کہاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی خوش آئند اقدام ہے، عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے مزید معاشی اقدامات کی ضرورت ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:قیمتوں میں کمی کی شروعات، حکومتی عہدیدار نے پیٹرول اور ڈیزل مزید سستا ہونے کی نوید سنا دی